دُلہن کون ہے؟ بیٹے کی شادی پر مریم نواز کو دیکھ کر صارفین کنفیوز

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کی بارات پر خوب سجیں سنوریں اور جب ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کیفیوز ہوگئے۔
جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصویریں رات گئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر صارفین کی جانب سے ملے جُلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔انہی تصویروں میں سے ایک تصویر مریم نواز کی فیملی فوٹو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں اور چچا شہباز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں دولہے میاں جنید صفدر کے ہمراہ اُن کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنساء اور نانا شہباز شریف موجود ہیں۔
مہرالنساء نے اپنے اکلوتے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ مریم نواز نے ہر تقریب کی طرح بارات میں بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے۔

مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات کے لیے ایک شاندار بوٹل گرین رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا جس پر گولڈن رنگ کا کام تھا جبکہ اس لباس میں مریم نواز کا لُک روایتی لگا۔مریم نواز کی فیملی فوٹو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوز ہوگئے ہیں جس کا اندازہ اُن کے تبصروں سے لگایا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر صارفین نے یہی سوال کیا کہ ’ان میں سے دلہن کون ہے؟‘

ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ ’اداکارہ ایمن کی طرح جنید صفدر کی شادی بھی ختم ہی نہیں ہورہی ہے۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’شہباز شریف نے ماسک پہن کر ساری تصویر خراب کردی۔‘

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

14 mins ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

28 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

46 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

1 hour ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago