کراچی کی خیرخواہ MQM نہیں، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی خیرخواہ نہیں ہے، یہ شہر کو پھر ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں، ہم اس شہر کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے۔کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرا خیال ہے سرکار کو تمام تعلیم مفت دینی چاہیے لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں،پرائیویٹ سیکٹرمیں تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے پیسوں کیلئے بنائے جاتے ہیں،پیسہ کمانا بھی برا نہیں، ایف بی آر نے اس ادارے کو نان پرافٹ ادارہ قرار دیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مزدور کارڈ پر بھی کام کر رہے ہیں، مزدور کارڈ کے ذریعے جتنا چاہیں اپنے بچوں کو تعلیم دلواسکتے ہیں، ہم نے صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، خوشی ہے سندھ نے جو کام کیا اس سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم نے سندھ میں 47 ہزار اساتذہ بھرتی کئے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں اور یہ تمام بھرتیاں 100 فیصد میرٹ پر کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے نظام پر تنقید اور الزامات لگانے پر کوئی ایشو نہیں ہے، 2013 ء کے قانون کے مقابلے میں اس قانون کو ترمیم کرکے بہتر کیا ہے، ہم نے قانون میں لکھ دیا کہ واٹربورڈ کا چیئرمین میئر ہوگا، پراپرٹی ٹیکس کی کلیکشن بھی لوکل گورنمنٹ کو دے دی ہے۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں حکومت بنانے کیلئے ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں تھی، یہ لوگ سندھ حکومت کے خلاف بولتے ہیں، پیٹرول اور گیس پر کیوں نہیں بولتے، فیکٹریوں کو گیس بند کردی گئی ہے، ان کے منہ سے آواز کیوں نہیں نکلی،پیٹرول سستا کرنے کے لئے ان کے منہ سے آواز نہیں نکلتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ جس جماعت نے شہر کو برباد کیا، جس کی وجہ سے شہر سے بزنس گیا، وہ کہتے ہیں ہم نے شہر برباد کیا ہے،جس جماعت کی وجہ سے دہشت گردی پروان چڑھی، وہ کہتے ہیں ہم نے شہر برباد کیا،ہم نے وہ کڑوا گھونٹ پیا، کمپرومائز کیا اور انہیں حکومت کیساتھ ملایا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پریشان ہیں کہ وہ حالات کیسے پیدا ہوں کہ مرا ہوا آدمی قبرسے ووٹ ڈال رہا ہو۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

1 min ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

14 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

20 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

23 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago