اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے سابق مس یونیورس 2000 لارادتا سے وعدہ کیا تھاکہ وہ یہ ٹائٹل جیتیں گی۔ہرناز سندھو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر نامور بالی ووڈ اداکاروں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں اس تاریخی جیت پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔
لارادتا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ہرناز سندھو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ پیاری ہرناز سندھو جب آپ سےکل فون پر بات ہوئی تھی تو آپ نے وعدہ کیا تھا کہ یہ ٹائٹل آپ کا ہی ہوگا!‘
انہوں نے ہرناز سندھو کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ’آپ اپنی تمام اس فاتحانہ شاناور بہت کچھ حاصل کرنے کے قابل ہیں!‘انہوں نے لکھا کہ’ آپ کو اپنے آپ پر غیر متزلزل یقین تھا اور آپ جانتی تھیں کہ آپ اسی لیے پیدا ہوئے ہیں!‘
لارا دتا نے مزید لکھا کہ ’آپ اس سال پیدا ہوئی تھیں جس سال انہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا!‘انہوں نے ہرناز سندھو کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو جیت کی مبارکباد دی۔
لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…