اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے کاروبار کیلئے آسان فنانس اسکیم متعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا ہے، اسکیم کے تحت نئے کاروبار کیلئے این اوسی کا چکر ختم ہوجائے گا، اسکیم میں خواتین کو کاروبار کیلئے ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ دی گئی، جبکہ کاروباری حضرات کوایک کروڑ تک بغیرضمانت قرضہ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار خسروبختیار نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے کاروبار کیلئے این اوسی کے چکر سے بچنے کیلئے آسان فنانس اسکیم متعارف کروائی جار ہی ہے۔
اسکیم میں کاروبار کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں 25 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے، جبکہ نئے کاروبار کیلئے این اوسی کا چکر ختم ہوجائے گا۔ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار خسروبختیار نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایس ایم ای پالیسی منظور کی ہے، ایس ایم ای پالیسی کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں یہ پالیسی 5 سال کیلئے ہوگی، پالیسی میں چھوٹے کاروبارشامل ہیں، پالیسی کے تحت کاروباری حضرات کو ایک کروڑ تک بغیر ضمانت قرضہ ملے گا، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار نے کہا کہ اسکیم میں پیداواری سیکٹر کیلئے 10 کروڑ کے کاروبار پر ٹرم اوور ٹیکس کم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے 3 ہفتے میں شوگر ریفارمز سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت کردی ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نےٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری زیر صدارت شوگر ریفارم کمیٹی نے اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کردی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شوگر ریفارم سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے اور 3 ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ سفارشات ریگولیشز کو ختم کرنے اور ڈاکومینٹیشن اور شوگر سیکٹر میں مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…