تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کے مطابق 12 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا . جبکہ تعلیمی ادارے بدستور100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے . بتایا گیا ہے کہ مزارات بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھلے رہیں گے . محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کاروباری اوقات رات 10 بجے تک رہیں گے . حکم نامے کے مطابق بی کیٹگری میں شامل اضلاع میں شادیوں پر انڈور 500 اور آوٹ ڈور1 ہزار افراد تک کی اجازت ہوگی . بی کیٹگری میں انڈور ڈائننگ میں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 12 بجے تک ہوگی . بتایا گیا ہے کہ نئے ایس او پیز کے مطابق سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں اجتماعات میں انڈور 300 اورآؤٹ ڈورایک ہزارافراد کی اجازت ہوگی جبکہ کراچی، سکھر، سانگھڑ ڈویژن میں انڈور500 اور آؤٹ ڈورایک ہزارافراد تک کی اجازت ہوگی . سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کا اطلاق 30 دسمبر تک نافذ العمل ہوگا . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا . 12 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار، تعلیمی ادارے بدستور100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے .
متعلقہ خبریں