محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار، تعلیمی ادارے بدستور100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کے مطابق 12 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ جبکہ تعلیمی ادارے بدستور100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مزارات بھی ویکسینیٹڈ افراد کے لیے کھلے رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کاروباری اوقات رات 10 بجے تک رہیں گے۔

حکم نامے کے مطابق بی کیٹگری میں شامل اضلاع میں شادیوں پر انڈور 500 اور آوٹ ڈور1 ہزار افراد تک کی اجازت ہوگی۔ بی کیٹگری میں انڈور ڈائننگ میں 70 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 12 بجے تک ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ایس او پیز کے مطابق سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں اجتماعات میں انڈور 300 اورآؤٹ ڈورایک ہزارافراد کی اجازت ہوگی جبکہ کراچی، سکھر، سانگھڑ ڈویژن میں انڈور500 اور آؤٹ ڈورایک ہزارافراد تک کی اجازت ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کا اطلاق 30 دسمبر تک نافذ العمل ہوگا۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

5 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

33 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago