چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔ مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے بتایا کہ مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی حالیہ کارروائیوں میں نیب ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔ اپنی گفتگو میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اس وقت 93 میگا کرپشن کیسز ایسے ہیں جو متعلقہ احتساب کیسز میں زیرسماعت ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مطابق نیب کی جانب سے 179 میگا کرپشن کیسزمیں سے 66 کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف سماجی و معاشی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک بھی متاثرہوتے ہیں۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے مانیٹرنگ اورمعیاری مقداری نظام وضع کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں وٹنس ہینڈلنگ سیلز بھی قائم کیے ہیں۔
چیئرمین نیب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی ہیں جبکہ جبکہ 179 میگا کرپشن کیسز میں سے 66 کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

2 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

15 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

22 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

50 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago