پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں۔ موٹروے ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک بند کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 کو بھی شدید دھند کے باعث لاہور سے سمندری تک بند کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بابوصابو اور ٹھوکر نیازبیگ انٹرچینج کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، دھند کی وجہ سے فضائی اور زمینی راستوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہورمیں دھند کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ، سرکاری اورنجی ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثرہوا، حد نگاہ 50 میٹر ہونے پر ائیر پورٹ کی پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے، کئی پروازیں منسوخ اورمتعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شارجہ سے آنے والے پرواز پی ای 413 اور ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 کو منسوخ کردیا گیا۔
مسقط سے آنے والی پرواز ڈبلیو وائے 341، کویت سے آنے والی پرواز جی9501 ،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714، کراچی سے آنے والی پی کی302 اورترکش ائیر لائن کی پرواز یںایک سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ قومی اور نجی ایئرلائنز کی اندرون ملک چلنے والی پروازیں بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکاررہیں۔ دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا جس سے موٹروے پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔
ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی تاخیر کا شکار رہا اورمتعدد ٹرینیں 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوام ایکسپریس 5 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،ر حمان بابا ایکسپریس سوا 2گھنٹے گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے ،سرسید ایکسپریس ،گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ،خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورفرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ دھند کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

11 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

29 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

58 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago