انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کو ہوگا انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ابتدائی دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا، دن کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان یواے ای کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے . قومی جونیئر ٹیم 27 دسمبر کو یو اے ای سے میچ کھیلے گی، گروپ ’بی‘ میں 23 دسمبر کو پہلا مقابلہ بنگلادیش اور نیپال کے درمیان ہوگا، 24 تاریخ کو سری لنکا اور کویت کی ٹیمیں برسرپیکار ہوں گی .

سیمی فائنلز 30 جبکہ فائنل 31 دسمبر کو طے ہے، بھارت ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے . . .

متعلقہ خبریں