لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران ایک خاتون کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران ایک خاتون کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا .

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن اسٹیج پر آنے والی ایک خاتون نے شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا . ڈاکٹرشہباز گل کانووکیشن کے دوسرے روز سیشن میں مہمان خصوصی تھے . بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سمن آباد کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس نے پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرنا تھی . خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کانووکیشن میں مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروںگی . اس تمام صورتحال کے حوالے سے بعد ازاں شہباز گل کی جانب سے بھی وضاحت کی گئی . انہوں نے کہا کہ "جو خاتون آج ڈگری لینے گھر سے نہیں آئیں وہ خواجہ سعد رفیق صاحب کی عزیزہ ہیں . ایک چینل نے پھر ن لیگ کا میڈیا سیل ہونے کا ثبوت دیا اور پہلے یہ خبر بنوائی پھر لگائی . عوام کو پورا سچ بتائیں کہ اس خاتون کا آپکی پارٹی سے تعلق ہے . ایسی گھٹیا سیاست کے لئے طالبعلموں کا استعمال افسوسناک ہے" . . .

متعلقہ خبریں