شہریوں کو ایس ایس جی سی سے سلینڈر خریدنے کے لئے ہزاروں روپے ڈپازٹ کرانے پڑیں گے . ایس ایس جی سی کے مطابق 11.8 کلو کے سلینڈر کے لئے 5 ہزار روپے ایڈوانس دینا ہوگا . 10 کلو کے فائبر ایل پی جی سلینڈر کے لئے 4 ہزار 5 سو روپے ایڈوانس دینے ہوں گے . صرف اور صرف اپنے سلینڈر میں گیس فل کرتے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی شارٹیج کے بعد سلنڈر کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے . سب سے زیادہ رہائشی ایل پی جی سلینڈر کی ڈیمانڈ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں سے آ رہی ہے . کمرشل صارفین کی ایل پی جی ڈیمانڈ میں بھی تقریبا 100 فیصد اضافہ ہوا ہے . ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ شہر میں اس وقت گیس کی ڈیمانڈ 1225 ایم ایم سی ایف ڈی ہے . سپلائی 1029 ایم ایم سی ایف ڈی ہے . 196 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس نے شہریوں کو مہنگی ایل پی جی خریدنے کا مشورہ دے دیا . سوئی سدرن گیس نے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر شہریوں کو ایل پی جی خریدنے کی راہ دکھا دی .
متعلقہ خبریں