پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، عمرانی حکومت یہاں بھی 7 روپے فی لیٹر کی ڈنڈی عوام کو مار گئی، پرویز رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگی رہنما پرویز رشید نے اپنا ردعمل دےدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر کمی بارہ روپے تک ہونی چاہیے تھی ۔گزشتہ ماہ اوگرا کی سفارش بھی آٹھ روپے کمی کی تھی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمرانی حکومت یہاں بھی سات روپے فی لیٹر کی ڈنڈی عوام کو مار گئی۔انکا مزید کہنا تھاکہ سچ ہے چور چوری سے چلا بھی جالیکن ہیرا پھیری سے

نہیں جا تا۔خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسےہو گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9 روپے کی کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانبکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب ڈھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔تاج علی خان کے مطاب شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی اسٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

2 hours ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

2 hours ago