اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب میں 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ۔ این سی اوسی نے صوبائی دارالحکومت میں زیادہ ویکسی نیشن کی شرح والے علاقوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے اپنے اجلاس میں صوبہ پنجاب میں زیادہ ویکسی نیشن کی شرح والے علاقوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں جن علاقوں کی 55 فیصد سے زائد ویکسینیٹد شرح ہے ان میں معمولات زندگی مکمل طورپر بحال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ 55 فیصد سے زائد ویکسینیشن شرح رکھنے والے شہروں میں منڈی بہاوالدین، نارووال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان شہروں میں عائد پابندیوں کو نرم کیا جائے گا۔ مزید برآں این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔ این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، اور یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعطیلات کے بارے میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں، اور اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے، تاہم نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…