چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر شوگر ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو پبلک کردیا گیا جس میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے مطابق شوگر سیکٹر اصلاحات کمیٹی نے سفارشات پر مبنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ رپورٹ میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں چینی مہنگا ہونے کی بات کی گئی مگر ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں چینی کارٹلائزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف

کارروائی کی حکومت کو مسابقتی کمیشن کو طاقتور بنانے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں حکومت کو فصلیں کاشت کرنے کی زوننگ ختم کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ گنے اور چینی کے صحیح اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ حکومتی ادارے شوگر ملوں سے متعلق تمام قوانین میں اصلاحات لائے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چینی کم استعمال کرنے کی آگاہی دے۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے احکامات دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیے ہیں، سفارشات ریگولیشز ختم کرنے، ڈاکومینٹیشن اور مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

12 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

26 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

37 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago