ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا ہے . ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس، ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع کے سبب عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ نہیں مل سکا ہے . وفاقی حکومت نے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس 1 اعشاریہ 63 فیصد سے بڑھا کر 4 اعشاریہ 77 فیصد کر دیا . پٹرول پر ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع ایک روپے 70 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا . اس طرح ڈیزل پر جی ایس ٹی 7 اعشاریہ 4 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا . اس سے قبل وفاقی معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی . جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی . ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی . اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوگی . اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے . پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے . نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا . واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی . اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل پر 8 روپے 75 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی تھی . انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس،ڈیلرز مارجن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بڑھا دیا ہے .
متعلقہ خبریں