ٹوئٹر پر شفقت محمود سے طلبہ کا سردیوں کی چھٹیوں پر نیا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر میمز کا باعث بن گئے، جہاں خصوصاً طلبہ اپنا مطالبہ وفاقی وزیر کے سامنے رکھتے ہیں اور اپریل میں امتحانات میں تاخیر کے بعد اب دسمبر میں سردیوں کی چھٹیوں کامعاملہ سامنے آیا۔شفقت محمود نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات کا منصوبہ جاری کیا تھا تاہم طلبہ نے شکایت کی کہ یہ ٹھیک نہیں اور وہ جلد ہی چھٹیوں کے خواہاں ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ وزیر کی ٹوئٹ میں دی گئی تاریخ ہفتہ وار چھٹیوں

پر ہے تو ہفتے سے اعلان کرنا غیرمنطقی ہے اس کے جواب میں ایک اور طالب علم نے پنجاب میں فضائی آلودگی کا مسئلہ پیش کیا اور وفاقی وزیر سیسرما کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا کہا تاہم پاکستانی طلبہ کا ٹوئٹر مددگار ثابت نہیں ہوسکا اور ان کی درخواستیں مذاق بن گئیں، حسب معمول ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوئی اور مزاح سے بھرپور ٹوئٹس کی گئیں۔چند افراد نے شفقت محمود کو یاد دلایا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے گزشتہ روز سردیوں کی تعطیلات ویکسینیشن کی جاری مہم کے باعث جنوری کے اواخر تک ملتوی کرنے پر تبادلہ خیال کیا تھا تاہم حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔طلبہ کے خیالات منتشر ہیں تاہم اکثر تعطیلات جنوری میں کرنے کی تجویز کے ساتھ خوش نہیں ہیں، یہاں تک چند طلبہ نے جنوری میں تعطیلات ان کے لیے فائدہ مند نہ ہونے کا خیال بھی ظاہر کردیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ بیماریوں کا شکار ہیں اور ملک میں گیس کی عدم دستیابی ہے، جس کے باعث صبح وقت پر اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ یاد رکھیں جب ہم 20 سے 25 دن چھٹیاں کرتیہیں تو ہم باقاعدہ ملک بن جاتے ہیں ایک صارف نے سوال کیا کہ حکومت سرد موسم اور طلبہ کی صحت کو اولین ترجیح کیوں نہیں دے رہی ہے۔ دوسری جانب چند طلبہ نے وزیرتعلیم سے استدعا کی کہ وہ ان کے لیے اسکول کھلے رکھیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران جو نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جاسکے۔ایک طالب علم نے لکھا کہ سر کووڈ-19 نے پہلے ہی ہماری تعلیم کو نقصان پہنچایا ہے تو برائے مہربانی اگر ممکن ہو تو کالجز اور یونیورسٹی بند نہ کریں۔طلبہ نے اس سے قبل ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی اور اس مطالبے کو مانا گیا تھا لیکن اگر اس مرتبہ بھی ایسا ہوا تو ہمیں حیرت ہوگی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

16 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

35 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

52 mins ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

1 hour ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

2 hours ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

2 hours ago