موسم سرما کی تعطیلات پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کی تعطیلات پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم اور این سی او سی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک صفحے پر نظر نہیں آتے۔بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ برس جنوری کے وسط سے کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم اس ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔

۔ تاہم گذشتہ روز این سی او سی نے موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔ تاہم این سی او سی کی تجویز کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے اس موضوع پر خاموشی اختیار کی ہوئی اور اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔وزارت تعلیم کے ایک سینئر افسر کے مطابق پہلے وزارت اور سیکریٹریوں نے تعطیلات کے آغاز کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا لیکن این سی او سی نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ممکنہ طور پر موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم ہی کریں گے۔وہ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل این سی او سی کے سربراہ اور وزیر برائے منصونہ بندی اسد عمر اور وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے بات کریں گے۔

Recent Posts

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

11 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

21 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

38 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

57 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

2 hours ago