ویسٹ انڈیز سکواڈ کے مزید 5 افراد کورونا کا شکار

کراچی (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز سکواڈ کے مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا . ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے .

ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا . بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے . پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام چھ بجے ٹکرائیں گی . . .

متعلقہ خبریں