سپریم کورٹ بار، تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل نہیں قرار دیا جاسکتا، اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جائے گی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے لندن سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف سپریم کورٹ بار نے پٹیشن تیار کرلی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کسی آڈیو اور وڈیو کی سیاست میں نہیں پڑے گی۔سپریم کورٹ بار آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 11 نومبر 2021ء کو سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ عوامی عہدہ کے لیے تاحیات نااہلیت غیر قانونی ہے۔اس ضمن میں تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلوں پر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی جائے۔ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے آئینی درخواست دائر کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائیگا۔ احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ اللہ کے پاس بھی توبہ کا دروازہ ہے۔خدائی اختیار تو کسی انسان کے پاس نہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو اپنے ووٹرز پر اعتماد کرنا چاہئیے پھر نظام بھی تبدیل کر سکیں گے۔

Recent Posts

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

5 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

24 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

36 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

46 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

58 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

1 hour ago