تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیرمیں متوقع

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائےگا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید 5 کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونیوالا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جس کی رپورٹ ایک بجے تک موصول ہوں گی، اگر مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تو آج کا میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑجائے گا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے21 میں سے 6 کھلاڑی کرونا کا شکارہیں جب کہ ایک کھلاڑی انجری سے دوچار ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز بورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

22 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

25 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

40 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

56 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago