وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم، بیشتر مطالبات منظور

گوادر(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات کا پہلا رانڈ ختم،بیشتر مطالبات منظور کر لیے گئے،گوادر کے پی سی ہوٹل میں مذاکرات کا پہلا رانڈ اختتام پزیر ہوگیا،وزیراعلی بلوچستان آج بروز جمعرات حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے میں آکر گوادر کے عوام سے خطاب کرینگے،مولاناہدایت الرحمان سے مزاکرات کے دوران وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو،وزیرخزانہ ظہور بلیدی،سید احسان شاہ،حاجی اکبر آسکانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے حصہ لیا،

زرائع نے بتایا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیشتر مطالبات منظور کیے گئے ہیں جبکہ مزاکرات کا دوسرا رانڈ آج ہوگا اس سلسلے میں زرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ اعلی حکام کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو،ظہور بلیدی، سید احسان حق دو بلوچستان تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے مزاکرات کے لیے گوادر آئے ہیں مزاکرات کا پہلا رانڈ اختتام پزیر ہوگیا مزاکرات گوادر کے پی سی ہوٹل میں کیے گئے زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات پر بات چیت کی گئی جس سے مزاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی،

مزاکرات کا دوسرا رانڈ آج جمعرات کو ہوگا اور اس کے بعد وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو دھرنا گاہ آکر گوادر کے عوام سے خطاب بھی کرینگے گوادر کے پی سی ہوٹل میں مزاکرات کے وقت چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈی ائی جی پولیس جاوید جسکانی، چئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات مجیب الرحمن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی بھی وہاں موجود تھے اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو گوادر کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت،غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے بریفنگ دی گئی اجلاس میں غیر قانونی فشنگ،بارڈ ٹریڈ، چیک پوسٹ سمیت دیگر امور کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیااجلاس میں بلوچستان حق دو تحریک کے مطالبات ان کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعلی کو گوادر تحریک کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago