کیپشن میں ’نانو‘ کے ساتھ انہوں نے ہارٹ ایموجی اور لفظ ’ماشاء اللّٰہ‘ کا اضافہ بھی کیا . نائب صدر مسلم لیگ نون کے اکاؤنٹ سے یہ تصاویر سامنے آئیں تو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں سراہنے کا سلسلہ شروع ہوگیا . مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات میں ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ ہرا لہنگا زیب تن کیا تھا جس میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں . خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی . جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے .
. .View this post on Instagram