جرمانے کیخلاف بلاول اور دیگر PPP رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جرمانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے حکام کو بتایا کہ مجھے الیکشن کمیشن کا نوٹس ملا تھا اس لیے پیش ہوا ہوں، میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ مجھ پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

سعید غنی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بتایا کہ پی پی رہنما نثار کھوڑو نہ رکنِ پارلیمنٹ ہیں، نہ ہی مشیر، ضابطۂ اخلاق کے تحت ترقیاتی کاموں کے اعلان پر کارروائی ہوتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس کا جلسہ تھا۔

ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے انہیں ہدایت کی کہ جرمانے کے خلاف آپ کو اپیل دائر کرنی ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اپنا نوٹس واپس لے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خود بھی جرمانہ کیا اور کیس کمیشن کو بھی بھیج دیا۔

سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکم کرے تو جرمانہ دینے کو تیار ہوں، مؤقف سنے بغیر جرمانہ کرنا درست نہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنماؤں پر پشاور میں جلسہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

9 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

21 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

43 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

45 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

47 mins ago