ایک بار موبائل فون چارج کریں اور پورا ہفتہ استعمال کریں، جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی بی ایم اور سام سنگ نے مشترکہ طور پر نئی سیمی کنڈکٹر چپ ایجاد کی ہے جس کے بعد اب موبائل فون کی چارجنگ ایک ہفتے بعد کرنے کی ضرورت پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق دونوں میگا کمپنیوں کی تیار کردہ جدید ترین سیمی کنڈکٹر چپس سے الیکٹرونکس اور ڈیجیٹل انقلاب آجائےگا۔ نئی سیمی کنڈکٹر چپ پر ٹرانسسٹرز کو چپٹی سطح کی بجائے عمودی انداز میں نصب کیا گیا ہے۔ اس ڈیزائن کو ” نیو ورٹیکل ٹرانسپورٹ فیلڈ ایفیکٹ ”(VTFET) قرار دیا گیا ہے۔اس جدید ڈیزائن کی بدولت اب زیادہ تعداد میں ٹرانسسٹرز کم جگہ پر آسکیں گے اور کرنٹ کا بہاؤ بھی بہتر ہوسکے گا۔ جبکہ اس سے بجلی کی 85 فیصد بچت ممکن ہوگی۔

ا س وقت سیمی کنڈکٹر چپس کی تیاری میں FinFETٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔”انٹیل ” اور دوسری بڑی کمپنیاں بھی اپنے آنیوالے جدید ٹرانسسٹر Ribbon FET کی تیاری کے لئے اب اسی ٹیکنالوجی کو اختیارکریں گی جس کو انٹیل 20 A ورژن میں استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ کرپٹو کرنسی مائننگ کرنیوالی کمپنیاں اب کم ریسورسز استعمال کرکے زیادہ کمائی کرسکیں گی خلائی جہاز سے لے کر کاروں تک اور موبائل فونز تک ہر ڈیوائس میں انتہائی کم انرجی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ پرفارمنس حاصل کی جاسکے گی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

18 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

32 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

44 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

56 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago