پریانکا چوپڑا کا اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم سیٹادل کے سیٹ پر لی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کردیا . سیٹادل کے کریو ممبر مائیکل ووڈ کی جانب سے پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں درخت کے ساتھ چہرے کو لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .

اس پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے تبصرہ کیا کہ یہ میرے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے، لیکن ساتھ میں انہوں نے مائیکل ووڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر مجھے مارتی ہے . واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے کچھ روز قبل سیریز سیٹادل کی شوٹنگ کے اختتام پر تصاویر شیئر کی تھیں . انہیں میں پریانکا کی وہ تصویر بھی شامل تھی جو مائیکل نے شیئر کی ہے . . .

متعلقہ خبریں