اس خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا . عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کا اظہار اور اُن کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں . انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے . ‘ عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے . ‘ دوسری جانب سجل علی کا کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین . ‘ واضح رہے کہ عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر سرفہرست ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیا .
عمران عباس کی جانب سے اس غمگین خبر کا اعلان اپنی والدہ کا پاؤں چومتے ہوئے کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا .
متعلقہ خبریں