عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت

(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔

عمران عباس کی جانب سے اس غمگین خبر کا اعلان اپنی والدہ کا پاؤں چومتے ہوئے کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔

اس خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا۔

عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کا اظہار اور اُن کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔‘

عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت
اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔‘

دوسری جانب سجل علی کا کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔‘

واضح رہے کہ عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر سرفہرست ہیں۔

Recent Posts

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

5 mins ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

16 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

26 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

37 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

42 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

47 mins ago