انہوں نے کہاکہ معاشی ماہرین کہہ رہےہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکا، آپ کے دور میں ایک کلو میٹر سڑک نہیں بنی ،3 سال سے عوام کودھوکہ دیا جارہاہے، معیشت کوتباہ کردیا گیا . مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ملک میں کیاکررہے ہیں؟ یوریا اور کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ ملک کو عمران نیازی کی نااہلی سے بچانے کیلئےمتحد ہونا پڑےگا، عمران نیازی کو حساب دینا ہوگا . حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام کو مہنگائی اور جھوٹے وعدوں کا جواب دینا ہوگا ،بنی گالا کے پہاڑ پر بیٹھ کر ان کو غریب کے دکھ نظر نہیں آتے . واضح رہےکہ آج عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کردی . عدالت نے ایف آئی اے کے عدالتی دائرہ اختیار کے اعتراض پر شہباز شریف کے وکلاء کو دلائل کے لیے 24 دسمبر کو طلب کرلیا . . .
(قدرت روزنامہ)حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ وہ دن جلد آئے گا جب عمران نیازی کی پیشی ہوگی .
مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکالا،آج مریضوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسےنہیں ہیں .
متعلقہ خبریں