(قدرت روزنامہ)شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ آج کے دن ہم نے عزم نو کرنا ہے کہ ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کےخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ان واقعات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کےدن قوم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ ان واقعات کے شہیدوں نے قوم کو دشمنوں سے مقابلےکا نیا جذبہ دیا اور ہم نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سےعملدرآمد کررہی ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سےنمٹیں گے۔
واضح رہےکہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالب علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے…
ڈجیٹل دعوت ناموں کے ذریعے سیل فون میں گھس کر مالی نقصان پہنچانے کی وارداتیں…
سینئر اداکار خالد انعم کا مریم نواز سے متعلق تنقیدی بیان سوشل میڈیا پر وائرل…
برسبین (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور سابق وی جے حنا الطاف نے حال ہی میں اپنی ذاتی…