کیپٹیو پاور سیکٹر کی گیس بند کی گئی ہے ، وزیرتوانائی حماد اظہر

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کوبلاتعطل گیس کی فراہمی جاری ہے ۔دوسری طرف محکمہ گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔ انڈسٹری سیکٹر سے درخواست ہے کہ صنعتی ضروریات کے لئے بجلی پر انحصار کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حما د اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بلاتعطل گیس کی سپلائی جاری ہے اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ صر ف کیپٹیو پاور سیکٹر کو سپلائی روکی گئی ہے ۔

دوسری طرف محکمہ سوئی گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف کیپٹیو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے جبکہ ایکسپورٹ اور جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہمی جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری سے درخواست ہے کہ صنعتی ضروریات کے لیے بجلی پر انحصار کیا جائے۔ واپڈا صنعتوں کو موسم سرما میں سستے نرخوں پر وافر بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

9 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

18 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

20 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

42 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

44 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

46 mins ago