کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد سیریز کا آج آخری میچ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی نے میچ کے لئے پروڈکشن ٹیم کو سٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دے دیا۔
پاک ، ویسٹ انڈیز ون ڈےسیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈین سکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق خطرے کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا کا شکار ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں اومی کرون ویرینٹ نہیں ہے، یہ 36گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا مثبت کیس سامنے آئے ہیں، خدشہ ہے مختلف ایئرپورٹس سے ویسٹ انڈین کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق 3 کھلاڑی اور2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسکے بعد مہمان ٹیم کے سکواڈ میں سے 6 افراد ابتک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہوچکے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ نئے 3 کرکٹرز میں وکٹ کیپر بیٹر شے ہوپس، دائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین، آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں، یہ تینوں کرکٹرز پاکستان کیخلاف باقی میچز نہیں کھیلیں گے،اس کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر اکشے من سنگ بھی کورونا میں مبتلا ہونیوالوں میں شامل ہیں۔
مہمان ٹیم کے سکواڈ میں شامل یہ پانچوں ارکان 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ڈیون تھامس انجری کاشکار ہیں دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ڈیون تھامس انجری کاشکار ہیں وہ پہلے ٹی ٹونٹی میں زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی آج کھیلا جانا ہے،ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز بھی شیڈول ہے۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…