نوازشریف ڈیل کرنے جا رہے ہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مجھے ایک بندہ کہہ رہا تھا کہ نوازشریف بھی آنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں۔نوازشریف نے پہلے شرط یہ رکھی تھی کہ ڈیل تب ہو گی جب مجھ پر کیسز ختم ہوں گے۔اندر کافی کھچڑی پک رہی ہے۔اس بات کا حکومت کو بھی اداراک ہو چکا ہے کہ ان کے لیے حالات خراب ہونے جا رہے ہیں۔
لوگ اقتدار لینے کے لیے ہر چیز بہانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔پروگرام میں موجود صحافی طاہر ملک نے کہا کہ یہ تو سیدھی سادھی ڈیل ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دو میں نہیں بنتا۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت بنی تب سے اپوزیشن اسے گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیکن حکومت گراتے گراتے اپوزیشن والے ایک دوسرے اوپر ہی گر گئے۔

اب ان کا کام صرف بند کمروں میں جا کر معافیاں مانگنا رہ گیا ہے، لیکن معافی انہیں نہیں مل رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل صرف اتنی ہی ہوئی کہ آپ کو گرفتار نہیں کر سکتے۔تاہم شہباز شریف کی کچھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔پہلے مریم نواز تین لوگوں کے استعفے کا مطالبہ کرتی تھیں اب دو لوگوں کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

۔قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف جب سروسز اسپتال میں تھے تو حکومت نے 14 لاکھ روپے کی ٹائلز باتھ روم میں لگا کر دیں۔
نواز شریف ملزم تھے، جیل میں ان کی ڈیمانڈ تھی کہ اتنا گندہ باتھروم، یہ میرا اسٹیٹس نہیں۔ موجودہ حکومت نے احتساب کا دعویٰ کرتے ہوئے بھی نواز شریف کو اتنی سہولیات دیں۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نواز شریف کے شاور کا سائز چھوٹا تھا جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میرا کوئی لیول ہے؟ میں سابق وزیر اعظم ہوں۔ تو اس پر حکومت وقت نے گوجرانوالہ سے فیکٹری کے مالک کو بلایا تو فیکٹری مالک نے کہا کہ اس سے بڑے شاور تو ہوتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے مالک نے 3 پائپ جوڑ کر پائپ بنائے اور سروسز اسپتال بھیجے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

39 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

42 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago