تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا . ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے کہا کہ پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی . انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا . محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ماڈل 2000 اور 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی . . .
پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی . محکمہ ٹرانپسورٹ نے پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا .
متعلقہ خبریں