خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ ٹرانپسورٹ نے پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے کہا کہ پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ماڈل 2000 اور 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

2 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

27 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago