مخدوم احمد محمود کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف

لندن (قدرت روزنامہ) سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے . ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی .

یہ ملاقات مخدوم احمد محمود کی درخواست پر ہوئی جو 2 گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی . ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے . ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین بھی ان دونوں لندن میں موجود ہیں . دریں اثنا پی پی رہنما فریال تالپور بھی مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچ گئیں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی . قبل ازیں بتایا گیا کہ فاق اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سے متعلق دوبارہ کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں . مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق بھی لندن میں موجود ہیں . ایاز صادق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے . ایاز صادق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نوازشریف کو قائل کریں گے . لیگی رہنما خورشید شاہ فارمولے کے خدوخال سے آگاہ کریں گے . اِن ہاؤس تبدیلی کی بابت پیپلز پارٹی سے رابطوں کا ذکر کریں گے . نوازشریف کی ’ہاں‘ کی صورت میں اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاری ہو گی . ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے زائد ارکان مشروط حمایت پر تیار ہیں . ایاز صادق ناراض اراکان کی ایک فہرست بھی ن لیگ کے قائد کو دیں گے . ن لیگ کے قائد کا گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو ملایا جائے گا . ناراض حکومتی ارکان اگلا الیکشن ن لیگ کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے . واضح رہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے زیر گردش ہیں . معروف صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے . نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے . نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں