مخدوم احمد محمود کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف

لندن (قدرت روزنامہ) سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔یہ ملاقات مخدوم احمد محمود کی درخواست پر ہوئی جو 2 گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی۔ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین بھی ان دونوں لندن میں موجود ہیں۔دریں اثنا پی پی رہنما فریال تالپور بھی مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچ گئیں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ فاق اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سے متعلق دوبارہ کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق بھی لندن میں موجود ہیں۔

ایاز صادق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ایاز صادق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نوازشریف کو قائل کریں گے۔لیگی رہنما خورشید شاہ فارمولے کے خدوخال سے آگاہ کریں گے۔ اِن ہاؤس تبدیلی کی بابت پیپلز پارٹی سے رابطوں کا ذکر کریں گے۔نوازشریف کی ’ہاں‘ کی صورت میں اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاری ہو گی۔ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے زائد ارکان مشروط حمایت پر تیار ہیں۔ایاز صادق ناراض اراکان کی ایک فہرست بھی ن لیگ کے قائد کو دیں گے۔
ن لیگ کے قائد کا گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو ملایا جائے گا۔ ناراض حکومتی ارکان اگلا الیکشن ن لیگ کے پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔ واضح رہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے زیر گردش ہیں۔ معروف صحافی شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔ نوازشریف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

14 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

17 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

34 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

36 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago