وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے پیش نظر وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کر دی گئی ہے۔
چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران سیکیورٹی کو ممکن بنانا ہے۔ جبکہ 17 سے 18 دسمبر تک اسلام آباد میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس بند کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں، سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔ افغانستان کے حوالے سے منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و دیگر معزز مہمانوں کے پر تپاک استقبال کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں اہم مقامات پر مہمانوں کے خیر مقدم کیلئے بل بورڈز نصب کیے جائیں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کی وجہ سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 19 دسمبر کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی وجہ سے سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 13 سے 20 دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس دوران صرف ضروری عملہ کو ہی دفاتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

35 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

37 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago