پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار۔ طالبہ کے شور مچانے پر 2 ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنسی زیادتی کی کوشش پر مبنی ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس میں 4 ملزمان کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ پنجاب یونیورسٹی میں پڑھتی ہے جسے 4 اوباش نوجوانوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکی جانب سے شور مچانے پر 2 ملزمان بھاگ نکلے تھے۔ بتایا گیا ہے ملزمان کی جانب سے لڑکی کی ویڈیو بنانے کی بھی کوشش کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنسی زیادتی کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہی طالبعلم ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کی کوشش کی تھی۔ پنجاب پولیس کی جانب سے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Recent Posts

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

1 min ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

45 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago