آئندہ انتخابات پاکستان کی ووٹنگ کی تاریخ کی مہنگی ترین مشق ہونے کا قوی امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات پاکستان کی ووٹنگ تاریخ کی مہنگی ترین مشق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات پاکستان کی ووٹنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی مشقیں ہوں گی جس میں 424 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے 133 ملین ملکی ووٹرز اور 10 ملین غیر ملکی ووٹرز کے لیے الیکٹرانک بیلٹنگ کے انتظامات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اندازے کے مطابق 2023ء کے انتخابات میں وفاقی سرمائے کو پچھلے تین عام انتخابات کی کل لاگت سے ہزار گنا زیادہ لاگت آئے گی جو مجموعی طور پر 28.6 ارب روپے بنتا ہے۔ لاگت کا ایک بڑا حصہ ملکی اور غیر ملکی ووٹرز کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے انتظامات کے استعمال سے آتا ہے۔

آئندہ انتخابات کی تخمینہ لاگت (424 ارب روپے) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے بجٹ کے تقریباً قریب قریب ہے جو مالی سال 2021-22 کے لئے 584.1 ارب روپے رہا۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 47 ارب روپے نقل و حمل، پولنگ کی مشق، تربیت، پرنٹنگ، معاوضے اور سکیورٹی پر خرچ کیے جائیں گے، اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان روایتی انداز میں رائے شماری کرواتا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور اس سے متعلقہ اخراجات پر تقریباً 230 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ بیرون ملک ووٹنگ آپریشنز پر 100 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن کو سکیورٹی انتظامات کے لیے 17 ارب روپے بھی ادا کرنا ہوں گے جیسا کہ تقریباً 0.9 ملین سکیورٹی اہلکار، جن میں تقریباً 20 ہزار پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز شامل ہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گے۔ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 50 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

15 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

18 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago