لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر مسلم لیگ ن نے سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر مسلم لیگ ن نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ ن کی قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کی .

اجلاس میں عظمیٰ بخاری، صبا صادق، میاں عبدالرؤف سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی . کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی اور اسمبلی میں آرڈیننس پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا . گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021ء پر دستخط کر دیئے ہیں، آرڈیننس پر دستخط سے نیا نظام نافذ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے، میٹروپولٹین کے میئرز، ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے . دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021ء پر دستخط کر دیئے ہیں، گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنائےگا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں . وزیراعظم کا خواب ہے کہ بلدیاتی ادارے بااختیار ہوں . خیال رہے پنجاب میں11 میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا . پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے، میٹروپولٹین کے میئرز، ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے . ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہماری خواہش ہےکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، بلدیاتی ایکٹ پر چودھری پرویزالٰہی نے تحفظات کا اظہار کیا، مسودے کو دوبارہ اتحادیوں کے سامنے رکھا گیا . اب بلدیاتی انتخابات ایکٹ کو جلد اسمبلی میں لے کرجائیں گے . . .

متعلقہ خبریں