لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر مسلم لیگ ن نے سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر مسلم لیگ ن نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ ن کی قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کی۔ اجلاس میں عظمیٰ بخاری، صبا صادق، میاں عبدالرؤف سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی اور اسمبلی میں آرڈیننس پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021ء پر دستخط کر دیئے ہیں، آرڈیننس پر دستخط سے نیا نظام نافذ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے، میٹروپولٹین کے میئرز، ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021ء پر دستخط کر دیئے ہیں، گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنائےگا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا خواب ہے کہ بلدیاتی ادارے بااختیار ہوں۔ خیال رہے پنجاب میں11 میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہور میں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے، میٹروپولٹین کے میئرز، ڈسٹرکٹ میئرز کو براہ راست عوام منتخب کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہماری خواہش ہےکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، بلدیاتی ایکٹ پر چودھری پرویزالٰہی نے تحفظات کا اظہار کیا، مسودے کو دوبارہ اتحادیوں کے سامنے رکھا گیا۔ اب بلدیاتی انتخابات ایکٹ کو جلد اسمبلی میں لے کرجائیں گے۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

5 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

22 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

24 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago