عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ حکومت نالائق و ظالم ہے اس نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے،عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے،خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے،ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہے،وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان

وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں والدین کے دکھ تازہ ہوں گے اللہ ایسے سانحہ سے قوم کو بچائے،16دسمبر اداسی دکھ و تکلیف کا دن ہے سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کا ہوا، تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا۔انہوں نے کہاکہ خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کیلئے فوٹیجز بھیجی ہیں جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔ عامر ڈوگر وفاقی وزیر پولنگ کیمپس میں سرکاری لاؤ لشکر کے ساتھ ہے جس کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ الیکشن کمیشن موجود ہے تو جو کچھ ہو رہاہے ووٹ خریدو فروخت ہو رہا ہے، جب الیکشن کمیشن پولیس ڈی پی او نے کچھ نہ کیا پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ پندرہ یونین کونسل کے آٹھ چئیرمین کونسلز کو گرفتار کیا دروازے توڑے چیف الیکشن کمشنر آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا۔ خانیوال لوگوں کے ریاستی دہشت گردی اور خریدو فروخت کے جھانسے میں نہیں آ رہے۔ این اے ایک سو تینتیس میں گیارہ فوٹیجز بھجوائی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ حکومت نالائق و ظالم ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ایسا لائحہ عمل بنایا کہ سردیوں میں گیس کی شارٹیج کیلئے نئے ٹرمینل اور چودہ کارگو لے کر آئے لیکن حماد اظہر نالائقی سے سب برباد ہوگیا۔ چودہ کارگو آ سکتے تھے لیکن پانچ گنا مہنگی ایل این جی خریدی، فواد چودھری کہتے ہیں ادویات پانچ روپے زیادہ ہوئی تو قیامت آئی اس دن جن عمران خان جیسا وزیراعظم بنا آپ جیسے لوگوں کو آر ٹی ایس سے جتوایا قیامت پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو آگئی تھی، ہر وزارت میں حماد اظہر نالائق ہیں لوگ جھولیاں اٹھاکر گالیاں دے رہے ہیں، آپ نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، آپ کو حرام کھانے کی عادت ہے آپ تو حرام خور ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان،مفتاح اسماعیل دس ڈالر کی خریداری پر جیل میں رہ سکتے ہیں عمر ایوب اور حماد اظہر سے بھی سوالات ہوں گے۔ عمران خان ذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر بائیس نوٹس لیتے ہیں تئیس ویں نوٹس پر کہتے دنیا میں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے۔ خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے۔ عمران خان اپنے گارڈز کے علاوہ عوام میں جائیں تو سہی آگر آپ نے باہر آ کر عوام کو فیس کرنا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں سینتیس ترامیم کیں ہر وزیر اپنی مرضی سے ترمیم شامل کر لیتاہے۔ ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہیں۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن کو خط لکھا وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن سات دن میں وزیر اعلی رسیدیں بھیج دیں۔ وزیراعلی نے کورٹ جانے کی دھمکی دی لیکن آپ نہ گئے وہاں بتاتی وسیم اکرم پلس کیا کررہاہے جس کے گھر بجلی نہیں تھی آج اس کی کئی گاڑیاں اور کئی گھر موجود ہیں جو ہمیں چور ڈاکو کہتے رہے برداشت سے سنا ہے۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

29 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

33 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

53 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago