اسلام آباد میں 3 روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر اسلام آباد میں تین دن موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق موبائل سروس 17 دسمبر سے 19 دسمبر تک بند کی جائیگی۔ موبائل سروس اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریڈ زون کے علاقے تک بند کی جائیگی۔ وزارت داخلہ نے موبائل سروس بند کے لئے پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں انسانی المیہ رونما ہونے

سے پہلے اس کے تدارک کیلئے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا،اگرافغانستان کے حالات میں دوبارہ کسی بھی طرح کی خرابی آئی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے آگے تک پھیلیں گے،پاکستان افغانستان میں حالات کی بہتری کیلئے غیر معمولی کردار اداکررہا ہے اور اوآئی سی وزرائے خارجہ،دنیا کے اہم ممالک کے نمائندوں اورعالمی ڈونرز ایجنسیوں کا اجلاس کاانعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ کچھ ممالک نے افغانستان کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی لیکن دنیا کے سنجیدہ ممالک نہ صرف پاکستان کی قربانیوں اور مثبت اقدامات سے آگاہ ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں او آئی سی کے وزراء خارجہ،اہم ممالک کے نمائندوں اورعالمی ڈونرزایجنسیوں کااجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ دنیا افغانستان کی عوا م کوکسی المیہ سے بچانے کے لئے نہ صرف اپنا کردار ادا کرے گی بلکہ یہ مستقل بنیادوں پر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی میزبانی میں غیر معمولی اجلاس کا انعقادہونے جارہا ہے اورہم توقع رکھتے ہیں کہ اس اجلاس کے متفقہ اعلامیے سے افغانستان کے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago