محمد رضوان 2000 ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی . 29 سالہ رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں .

انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نصف سنچری سکور کر کے حاصل کیا . ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بائولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو مبارک باد پیش کی ہے . محمد رضوان اس سال ٹی 20 کرکٹ انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بھی ہیں وہ اب تک اس سال انٹرنیشنل میچز میں 1300 سے زائد سکور کرچکے ہیں . اس فہرست میں بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 925 سے زائد رنز سکور کیے ہیں . . .

متعلقہ خبریں