ڈالر کی قیمت 181 کے قریب پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.88روپے سے بڑھ کر177.90روپے اور قیمت فروخت177.98روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر180.20روپے اور قیمت فروخت180.50روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ

ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.60روپے سے بڑھ کر199.80روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.30روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید235.20روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت237.80روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1788ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت650روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزار100اوردس گرام سونے کی قیمت557روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار253 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

16 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

30 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

40 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

52 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

58 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago