کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائے گی، پی ٹی آئی اپنا بوجھ اٹھائے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں فعال عدالت اور شراکتی جمہوریت کی ضرورت ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو اے پی سی میں بلایا۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ کو لسانی فسادات کی طرف بڑھا رہی ہے، سعید غنی تنخواہ دار ہیں ان کی مجبوری ہے ایسی باتیں کرنا۔خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم ہم نے لگایا یا پھر لسانی بل ایم کیو ایم نے پیش کیا انہوں نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی ایم کیو ایم مرکز آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سے سیاسی اختلاف نہیں، سیاسی اختلاف سیاسی لوگوں سے ہوتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…