پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن، ن لیگ فتح کے قریب

خانیوال (قدرت روزنامہ) پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن، ن لیگ فتح کے قریب، 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 183 میں سے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کیے جا چکے۔
150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 35 ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط 25 ہزار ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق 6 ہزار اور تحریک لبیک کے شیخ محمد اکمل 4 ہزار ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ اس سے قبل ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پولنگ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

دوسری جانب خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ اور انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں کہ پری زائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

4 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

16 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

25 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago