خانیوال میں کامیابی جنوبی پنجاب میں (ن)لیگ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے،شہبازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا خانیوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کارکردگی پر پارٹی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں کامیابی جنوبی پنجاب میں (ن)لیگ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے، جنوبی پنجاب کو جو ترقی دی، عوام نے اس پراعتماد کی مہرلگائی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اور حقوق کے تحفظ کا سفر پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا خانیوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کارکردگی پر پارٹی کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی 206 میں کامیابی پر جنوبی پنجاب اور خانیوال کے عوام کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو جو ترقی دی، عوام نے اس پر اپنے اعتماد کی مہر لگائی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سفر مزید قوت سے آگے بڑھائیں گے، پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں، آپ نے ٹیم ورک، یکسوئی اور نظریاتی جذبے کا مثالی مظاہرہ کیا، آپ پر فخر ہے۔

یاد رہے خانیوال میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی206 میں 183 میں سے 137 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر11 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کرلی، مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم 34 ہزار599 ووٹ لے کر آگے اور پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 23 ہزار578 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

15 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

25 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago