افغان خاندان نے 5 ماہ کا بچہ پاکستانی ڈرائیور کے حوالے کیوں کیا؟ خبر پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفری دستاویزات نہ ملنے پر افغان جوڑے نے 5 ماہ کے بیمار بیٹے کو علاج کیلئے وطن واپس لوٹتے پاکستانی ڈرائیور کے حوالے کردیا جبکہ پاکستانی ڈرائیور بھی مشفقانہ برتاؤ کرتے ہوئے بچے کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرادیا۔پڑوسی پڑوسی
ہی ہوتے ہیں جو تلخیوں اور دوریاں کے باوجود مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ہمدردانہ برتاؤ پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے ایک افغان خاندان کے ساتھ روا رکھا جو سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث خود افغانستان میں رہ گیا اور اپنے بچے کو پاکستانی ڈرائیور کے سپرد کر دیا۔افغانستان کی دکھیاری ماں کو جب پتا چلا کہ اس کے 5 ماہ کا بیٹا شاہد تیز بخار اور جھٹکے کے مرض میں مبتلا ہے تو سرحد کے اس پار پشاور میں علاج کیلئے تگ ودود شروع کردی۔تاہم سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث والدین نے اپنے جگر کے ٹکڑے کو علاج کیلئے پاکستانی ٹرک ڈرائیور کے ذریعے پشاور روانہ کر دیا اور خود افغانستان میں رہ گئے۔ٹرک ڈرائیور نے بھی بھائی چارے کی اعلیٰ مثال پیش کی اور بچے کو پشاور لے آیا اور بچے کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرادیا۔بیمار بچہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے اور اب اس کی حالت کافی بہتر ہوگئی ہے۔بچے کے والدین بھی بہتر نگہداشت اور علاج پر بہت خوش ہیں۔یہ پہلا افغان بچہ نہیں جس کا علاج پشاور کے سرکاری اسپتال میں کیا گیا بلکہ افغانستان میں علاج و معالجے کی ناکافی سہولیات کے پیش نظر سیکڑوں کی تعداد میں مریض پشاور کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں لائے جاتے ہیں جہاں ان کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

13 mins ago

ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…

42 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…

44 mins ago

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…

47 mins ago

لاہور میں شارٹ فال 400میگاواٹ تک پہنچ گیا، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…

50 mins ago

طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن اصلاحات کی تجویز برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…

53 mins ago