تفصیلات کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے بعد ذخائر 18 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے . اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے . بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملکی زر مبادلہ ذخائر میں سوا 12 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ . اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کم ہوئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی .
متعلقہ خبریں